سوال:- چوری اور ڈاکے کی سزا کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: چوری اور ڈاکے کی سزا کا حکم سورة المائدة میں آیا ہے ۔
سوال:- جھوٹی تہمت پر سزا کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: جھوٹی تہمت پر سزا کا حکم سورۃ النور میں ہے ۔
سوال:- حسد سے ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: حسد سے ممانعت کا حکم سورۃ النساء میں ہے۔
سوال:- فریب کرنے پر سزا کا حکم کس سورۃ میں آیا ہے؟
جواب: فریب کرنے پر سزا کا حکم سورۃ النحل میں ہے۔
سوال:- وعدہ پورا کرنے کی تاکید کس سورۃ میں ہے؟
جواب: وعدہ پورا کرنے کی تاکید سورۃ بنی اسرائیل ہے۔
سوال:- رشوت کی ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: رشوت کی ممانعت کا حکم سورۃ البقرہ میں آیا ہے۔
سوال:- طعنے دینا اور چغلی کرنے کی ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: طعنے دینا اور چغلی کرنے کی ممانعت کا حکم سورۃ القلم میں ہے ۔
سوال:- جھوٹ سے بچنے کا حکم کس سورۃ میں موجود ہے؟
جواب: جھوٹ سے بچنے کا حکم سورة الجاثية - سورة الحج میں موجود ہے ۔
سوال:- معجزہ شق القمر کا ذکر کس پارہ میں ہے؟
جواب: معجزہ شق القمر کا ذکر ستائیسویں پارہ میں آیا ہے۔
سوال:- زنا کی ممانعت کا حکم کن سورتوں میں آیا ہے؟
جواب: زنا کی ممانعت کا حکم سورة بنی اسرائیل، سورة النساء، سورة النور اور سورة الشعراء میں ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں سب سے زیادہ ذکر کس نبی کا کیا گیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں سب سے زیادہ ذکر نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کیا گیا ہے۔
سوال:- قرآن پاک میں کتنی مرتبہ نماز کا حکم دیا گیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں 700 مرتبہ نماز کا حکم دیا گیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں کل کتنے کلمات ہیں؟
جواب: قرآن پاک چھیاسی ہزار چار سو تیسں کلمات ہیں۔
سوال:- قرآن پاک کی پہلی وحی میں کتنی آیات نازل ہوئیں؟
جواب: قرآن پاک کی پہلی وحی میں پانچ آیات نازل ہوئیں تھیں ۔
سوال:- پورے قرآن پاک میں رکوع کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: پورے قرآن پاک میں رکوع کی تعداد پانچ سو چالیس ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کی کل کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: قرآن پاک کی سات منزلیں ہیں۔
سوال:- قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ کون سی ہے؟
جواب:قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ, سورة البقرہ ہے۔
سوال:- البقرہ سے والناس تک قرآن پاک کی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: البقرہ سے والناس تک قرآن پاک کی سورتوں کی تعداد ایک سو چودہ ہے۔
سوال:- قرآن پاک کی کون سی سورۃ میں دو مرتبہ بسم اللہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک کی سورة النمل میں دو مرتبہ بسم اللہ آیا ہے۔
سوال:- قرآن پاک کی کون سی سورۃ کے آغاز میں بسم اللہ نہیں ہے؟
جواب: سورة توبه کے آغاز میں بسم اللہ نہیں ہے۔
سوال:- قرآن پاک کی سب سے پہلی وحی کس جگہ پر نازل ہوئی تھی ؟
جواب: قرآن پاک کی سب سے پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی تھی۔
سوال:- درود پاک پڑھنے کا حکم کس پارہ میں آیا ہے؟
جواب: درود پاک پڑھنے کا حکم پاره نمبر 22 رکوع نمبر 4 میں آیا ہے۔
سوال:- قرآن پاک میں سجدوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: 14 مقامات پر سب کا اتفاق ہے جب کہ ایک پر اختلاف ہے۔
سوال:- حروف مقطعات سے کیا مراد ہے؟
جواب: حروف مقطعات قرآن پاک کے وہ الفاظ ہیں جن کے معنی اللہ تعالیٰ اور رسول کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
سوال:- قرآن پاک میں ابلیس کا ذکر کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں ابلیس کا ذکر دس مرتبہ ہوا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت الیاس علیہ السلام کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے ؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت الیاس علیہ السلام کا اسم مبارک تین مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں بنی آدم کا لفظ کتنی جگہ پر آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں بنی آدم کا لفظ چار جگہ پرآیا ہے۔
سوال:- قرآن پاک میں ذوالنون کا لفظ کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں ذوالنون کا لفظ ایک مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر 128 مرتبه ہوا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر کتنے مقامات پر ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر بارہ مقامات پر ہوا ہے۔
سوال:۔ سورہ جن کس لفظ سے شروع ہوتی ہے؟
جواب: سورہ جن قل لفظ سے شروع ہوتی ہے۔
Post a Comment