imam Hussain waqia karbala in urdu
امام حسین علیہ السلام کی پیدائش نواسہ مصطفی جگر گوشہ مرتضیٰ سید الشہدا شہید کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت باسعادت 5 شعبان 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے مبارک کان میں اذان دی اور منہ میں اپنا لعاب شریف ڈالا اور پھر ساتویں دن آپ کا مبارک نام حسین رکھا اور عقیقہ بھی کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت ہارون علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کا نام شبر اور شبیر رکھا اور میں نے اپنے بیٹوں کا انھیں کے ناموں پر حسن و حسین رکھا۔ (شبر اور شبیر کی معنی حسن و حسین بنتی ہے۔) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حسن اور حسین جنتی ناموں میں سے دو نام ہیں (سبحان اللہ)۔ عرب کے زمانے جاھلیت میں یہ دونوں نام نہیں تھے۔ واقعہ کربلا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی بات تو بچپن سے ہی مشہور تھی کہ امام حسین علیہ السلام کربلا کے میدان میں شہید کیئے جائیں گے۔ جب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے رفقاء کے ساتھ کربلا کے میدان میں تشریف لے گئے تو پہلے آپ کے ساتھ آنے والے جو مسلم