Quran quiz questions and answers in urdu
قرآن پاک کے بارے میں سوال و جواب
سوال:- قرآن پاک کتنے عرصہ میں نازل ہوا تھا ؟
جواب: قرآن پاک تقریباً 22 سال 5 ماه کے عرصے میں نازل ہوا تھا ۔
سوال:- سب سے پہلے نازل ہونے والی سورۃ کا نام بتا ئیں؟
جواب: قرآن پاک کی سب سے پہلے نازل ہونے والی سورۃ، سوره علق تھی۔
سوال:- قرآن پاک کا سب سے پہلے نازل ہونے والا لفظ کون سا ہے؟
جواب: اقراء قرآن پاک کا سب سے پہلے نازل ہونے والا لفظ ہے ۔
سوال:- آیت الکرسی کس سورۃ میں ہے؟
جواب: آیت الکرسی سورۃ البقرہ میں ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کی کتنی سورتیں ایک ساتھ نازل ہوئی تھیں؟
جواب: دو سورتیں سورۃ الفلق اور سورة الناس ایک ساتھ نازل ہوئی تھیں ۔
سوال:- قرآن پاک کے آخری پارے میں کتنی سورتیں ہیں؟
جواب: قرآن پاک کے آخری پارے میں 37 سورتیں ہیں ۔
سوال:- قرآن پاک کے کس پارہ میں صرف ایک سورۃ ہے؟
جواب: قرآن پاک کے دوسرے پارہ میں صرف ایک سورۃ ہے۔
سوال:- قرآن پاک میں آل موسیٰ آل ہارون کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں آل موسیٰ آل ہارون ایک مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں آل عمران کا لفظ کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں آل عمران کا لفظ ایک مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں آل ابراہیم کا لفظ کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں آل ابراہیم کا لفظ دو مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں آل لوط کا لفظ کتنی مرتبہ استعمال ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں آل لوط کا لفظ چار مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں سترہ مرتبہ حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت نوح علیہ السلام کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت نوح علیہ السلام کا اسم مبارک چالیس مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا اسم مبارک پانچ مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت عزیز علیہ السلام کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت عزیز علیہ السلام کا اسم مبارک ایک مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت مریم کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت مریم کا اسم مبارک بارہ مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں روح القدس کا لفظ کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں روح القدس کا لفظ چار سو مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذکر کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذکر دس مرتبہ ہوا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں ذوالکفل علیہ السلام کا اسم مبارک کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں ذوالکفل علیہ السلام کا اسم مبارک ایک مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں حضرت زکریا علیہ السلام کا ذکر کتنی مرتبہ ہوا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں حضرت زکریا علیہ السلام کا ذکر سات مرتبہ ہوا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں بنی اسرائیل کا لفظ کتنی مرتبہ آیا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں بنی اسرائیل کا لفظ سورۃ البقر سے سورۃ الصف تک چالیس مرتبہ آیا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا پہلا سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا پہلا سجدہ سورۃ الاعراف میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک میں دوسرا سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک میں دوسرا سجدہ سورۃ الرعد میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا تیسرا سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا تیسرا سجدہ سورۃ النحل میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا چوتھا سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا چوتھا سجدہ سورۃ بنی اسرائیل میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا پانچواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا پانچواں سجدہ سورۃ مریم میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا چھٹا سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا چھٹا سجدہ سورۃ الحج میں ہے۔
سوال:- قرآن پاک کا ساتواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا ساتواں سجدہ سورۃ الفرقان میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا آٹھواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا آٹھواں سجدہ سورة النمل میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا دسواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا دسواں سجدہ سورۃ ص میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا گیارہواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا گیارہواں سجدہ سورۃ حم السجدہ میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا بارہواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا بارہواں سجدہ سورۃ القمر میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا تیرھواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا تیرھواں سجدہ سورۃ الانشقاق میں آتا ہے ۔
سوال:- قرآن پاک کا چودہواں سجدہ کس سورۃ میں آتا ہے؟
جواب: قرآن پاک کا چودہواں سجدہ سورۃ العلق میں آتا ہے ۔
سوال:- کون سے ایسے حروف ہیں جو قرآن پاک میں نہیں ہیں؟
جواب: چ اور گ یہ دو حروف قرآن پاک میں نہیں ہیں۔
سوال:- ناپ تول میں کمی پر وعید کس سورۃ میں آئی ہے؟
جواب: ناپ تول میں کمی پر وعید سورة المطفقین میں آئی ہے ۔
سوال:- امانت میں خیانت نہ کرنے کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: امانت میں خیانت نہ کرنے کا حکم سورۃ الانفال میں آیا ہے ۔
سوال:- ریاکاری سے بچنے کا ذکر کس سورۃ میں ہے؟
جواب: ریاکاری سے بچنے کا ذکر سورۃ البقرہ میں موجود ہے ۔
سوال:- جھوٹی گواہی پر وعید کس سورۃ میں ہے؟
جواب: جھوٹی گواہی پر وعید سورۃ النساء میں واقع ہے ۔
سوال:- ظلم کرنے کی ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: ظلم کرنے کی ممانعت کا حکم سورة الفرقان اور سورة آل عمران میں موجود ہے ۔
سوال:- بد گمانی اور غیبت سے بچنے کا حکم کس سورۃ میں ہے؟
جواب: بد گمانی اور غیبت سے بچنے کا حکم سورۃ الحجرات میں آیا ہے ۔
Comments
Post a Comment