Posts

Famous Constructions Q&A part 2

Image
مشہور تعمیرات سوال:- یہ بتائیے کہ شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل دوبئی کی اونچائی کتنی ہے؟ جواب: شکا گو بیچ ٹاور ہوٹل دوبئی کی اونچائی 1053 فٹ۔ سوال:- دوبئی میں واقع شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کی کتنی منزلیں ہیں؟ جواب: دوبئی میں واقع شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل 60 منزلوں پر مشتمل ہے۔ سوال:- دوبئی کا شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کب تعمیر کیا گیا تھا ؟ جواب: شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کی تعمیر 1958 میں ہوئی تھی۔ سوال:- یہ بتائیے کہ شوان ہنگ اسکوائر کہاں واقع ہے؟ جواب: شوان ہنگ اسکوائر سینز ہن چائنہ میں واقع ہے۔ سوال:- چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی بلندی کتنی ہے؟ جواب: چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی بلندی 1066 فٹ ہے۔ سوال:- یہ بتائیے کہ شوان ہنگ اسکوائر کی کتنی منزلیں ہیں؟ جواب: شوان ہنگ اسکوائر 59 منزلوں پر مشتمل ہے ۔ سوال:- چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟ جواب: شوان ہنگ اسکوائر کی تعمیر 1994 میں ہوئی۔ سوال:- مشہورعمارت بنک آف چائنہ ہانگ کانگ کی بلندی کتنی ہے؟ جواب: بنک آف چائنہ ہانگ کانگ کی بلندی 1209 فٹ ہے۔ سوال:- مشہور عمارت بینک آف چائنہ ہانگ کانگ کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟ جواب: بینک آف چائنہ ہانگ کانگ

Famous Constructions part 1

Image
مشہور تعمیرات سوال:۔ یہ بتائیے کہ مشہور گولڈن گیٹ برج اور بے برج کہاں واقع ہیں؟ جواب: گولڈن گیٹ برج اور بے برج امریکہ کے شہر سان فرانسکو میں واقع ہیں ۔ سوال:- یہ بتائیے کہ مشہور عمارت ”قطب مینار کی اونچائی کتنی ہے؟ جواب: قطب مینار کی اونچائی 272 فٹ ہے ۔   سوال: کیا آپ ٹھٹھہ کی اس مسجد کا نام جانتے ہیں جو سو گنبذ پر مشتمل ہے؟ جواب: ٹھٹھہ کی شاہ جہان مسجد ایک سو گنبذ پر بنی ہوئی ہے۔ سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ عمارتوں کا شہر کس شہر کو کہتے ہیں؟ جواب: عمارتوں کا شہر نیو یارک کو کہتے ہیں ۔ سوال: یہ بتائیے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان (کراچی) کی عمارت کا نقشہ کس نے بنایا تھا ؟ جواب: اسٹیٹ بنک آف پاکستان (کراچی) کی عمارت کا نقشہ جے رچی نے بنایا تھا ۔ سوال:۔ یہ بتائیے کہ برلن کو تقسیم کرنے کے لئے دیوار برلن کس ملک نے اور کب تعمیر کی تھی ؟ جواب: برلن کو تقسیم کرنے کے لئے دیوار برلن مشرقی جرمنی نے 1961 میں بنوائی تھی۔ سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ بکنگھم پیلس کس کے لئے اور کب بنوایا گیا تھا ؟ جواب: بکنگھم پیلس ڈیوک آف بکنگھم کے لئے 1703 میں بنوائی گئی تھی۔ سوال: یہ بتائیے کہ کراچی کی چیمبر آف کامرس

World Famous Railway Stations, Airports and Seaports

Image
دنیا کے مشہور ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں ریلوے اسٹیشن سوال:۔ دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن نیو یارک پر روزانہ کتنی ٹرینیں گزرتی ہیں؟ جواب: دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن نیو یارک پر روزانہ 550 ٹرینیں گزرتی ہیں ۔ سوال:- پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام بتائیں؟ جواب: پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام لاہور ریلوے اسٹیشن ہے۔ سوال:۔ یہ بتائیے کہ پاکستان کی سب سے لمبی ریلوے لائن کون سی ہے؟ جواب: پاکستان کی سب سے لمبی ریلوے لائن کراچی تا پشاور ریلوے لائن ہے ۔ سوال:- پاکستان کے لاہور ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد کب اور کس نے رکھا تھا ؟  جواب: لاہور ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد 1849 میں گورنر پنجاب سر جان لارنس نے رکھا تھا ۔ سوال:- یہ بتائیے کہ لندن کے علاوہ اور کس برطانوی شہر میں زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے؟ جواب: لندن کے علاوہ برطانوی شہر گلاسگو میں بھی زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے۔ سوال:۔ ترکی اور ایران کے درمیان ریلوے سروس کا آغاز کب ہوا تھا ؟ جواب: ترکی اور ایران کے درمیان 1973 میں ریلوے سروس کا آغاز ہوا تھا۔ سوال:- سویڈن کے طویل ترین پلیٹ فارم کا نام اور لمبائی بتائ