When did Armenia become a member of the United Nations?
 

ایشیا میں واقع ایک خوبصورت ملک: آرمینیا

آرمینیا، جو دنیا کے نقشے پر ایک خوبصورت ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، ترکی، آذربائیجان، ایران اور جارجیا کے درمیان واقع ہے۔ یہ ملک دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مسیحی آبادی کی اکثریت ہے۔


جمہوریہ آرمینیا: تاریخ کا ایک جھلک

آرمینیا کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، اور یہ ملک کبھی قدیم رومی سلطنت کا حصہ رہا ہے۔ آرمینیا پر مختلف حکمرانوں نے حکومت کی اور اسے اپنی سلطنت کا حصہ بنایا۔ سلطنت منگولیا کے حملوں اور کچھ علاقوں پر قبضوں کے بعد، آرمینیا کو "کنگڈوم آف کلیکیا" کا حصہ بنا دیا گیا۔

آرمینیا کی آزادی

آرمینیا نے پہلی جنگ عظیم کے بعد 28 مئی 1918 کو آزادی حاصل کی، لیکن یہ آزادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور آرمینیا سوویت یونین کا حصہ بن گیا۔
23 اگست 1990 کو آرمینیا نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا، اور 1991 میں آرمینیا نے باقاعدہ طور پر آزادی حاصل کی۔ اقوام متحدہ نے 2 مارچ 1992 کو آرمینیا کی آزادی اور خودمختاری کو تسلیم کیا۔ آج یہ ملک جمہوریہ آرمینیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔


آرمینیا کی جغرافیائی خصوصیات

آرمینیا کا کل رقبہ 29,743 مربع کلومیٹر ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کا 149 واں بڑا ملک بناتا ہے۔ 2017 کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی آبادی تقریباً 2.98 ملین (29 لاکھ 80 ہزار) ہے، جو دنیا بھر میں اس ملک کو 136 نمبر پر رکھتی ہے۔

دارالحکومت

آرمینیا کا دارالحکومت یریوان ہے، جو ملک کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ یریوان کی آبادی تقریباً 1.1 ملین (11 لاکھ) افراد پر مشتمل ہے، جو آرمینیا کی کل آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔ شہر 227 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

آرمینیا کی قومی زبان

آرمینیا کی سرکاری اور قومی زبان آرمینیائی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ دیگر زبانوں میں روسی، یوکرائنی، یونانی اور ترک زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔

جغرافیائی حیثیت

دلچسپ بات یہ ہے کہ آرمینیا دنیا کے ان 43 ممالک میں شامل ہے جسے کسی بھی سمت سے سمندر نہیں ملتا، یعنی یہ ایک زمین بند ملک ہے۔


مشہور شہر

یریوان •

کومیری •

ڈی لاگن •


آرمینیا کے وسائل

مشہور صنعتیں

الیکٹرانکس •

کھاد کے کارخانے •

جوتوں کی فیکٹریاں •

ربڑ کا سامان •

زرعی پیداوار

سبزیاں •

پھل •

تمباکو •

کپاس •

معدنیات

سونا •

چاندی •

سنگ مرمر •

تانبہ •

لوہا •


Post a Comment

Previous Post Next Post