Republic of Moldova history in Urdu

Republic of Moldova history in Urdu
 

جمہوریہ مولدووا

مالدووا جس کا آفیشلی نیم ریپبلک آف مالدووا ہے یہ مشرقی یورپ کا ایک خوبصورت ملک ہے۔

مالدووا ایک لینڈ لاک ملک

اس ملک کی سرحدیں صرف دو ممالکوں سے ملتی ہیں مغرب کی جانب سے رومانیا شمال مشرق اور جنوب کی جانب سے یوکرین سے ملتی ہیں یہ یورپ کا ایک لینڈ لاک ملک ہے یعنی اسے کسی بھی جانب سے سمندر نہیں لگتا۔

مالدووا میں بولی جانے والی زبانیں

مالدووا میں دس سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں ان کی قومی زبان رومینین ہے اس کے علاوہ بیلاروسین، بلغارین، کاغوز، ہیبریو، پولیش، رشین، یوکرینی اور انگلیش زبانیں بول جاتی ہیں۔

مالدووا کے لوگ

یہ یورپ کا ایک غریب ملک ہے لیکن یہاں کے لوگ انتہائی اچھے اخلاق والے، محبت کرنے والے، غیر ملکی سیاہوں کو عزت دینے والے اور مدد کرنے والے لوگ ہیں۔
پورا ملک صاف ستھرا ہے، کسی بھی جگہ پر کچرا نظر نہیں آتا یہ لوگ انتہائی ہارڈ ورکنگ ہیں۔ لاکھوں لوگ روزگار کمانے کے لیے دوسرے ملکوں کا سفر بھی کرتے ہیں اور کئی کئی سال واپس نہیں آتے اسی وجہ سے اگر آپ مالدووا میں جائیں تو آپ کو ہر جانب صرف عورتیں ہی عورتیں نظر آئیں گی۔

مالدووا کا جھنڈا

مالدووا کا جھنڈا تین رنگوں سے مل کر بنا ہے۔ لال، پیلا اور نیلا اس کے سینٹر میں ایک باز بنا ہوا ہے جس نے موہ میں سلیو پکڑا ہوا ہے باز کے سینے پر سرخ اور بلو کلر کی دو پٹیاں اور اس کے اوپر پیلے رنگ کا بیل بنایا گیا ہے اس بیل کے سینگوں کے درمیان ایک سٹار بنایا گیا ہے۔

مالدووا دارالحکومت

مالدووا کا دارالحکومت چشی ناؤ ہے جسے کشینیف بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا اور اہم ثقافتی اور تجارتی مرکز ہے یہ شہر ملک کے بالکل بیچ و بیچ واقع ہے۔ اس شہر کا کل رقبہ 123 مربع کلومیٹر ہے اور اس شہر کی کل آبادی 5,32,513 لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہ مردم شماری کی رپورٹ 2014 کی ہے۔ 2014 کے بعد آج دن تک دوبارہ مردم شماری نہیں کی گئی یہ شہر انتہائی خوبصورت ہے۔
ٹوئرٹس حضرات کوشش کرتے ہیں اسی شہر میں اسٹے کیا جائے۔
اس شہر کا نام 17 جولائی 1436 میں رکھا گیا تھا۔
اس شہر کی زیادہ تر امارتوں پر سفید پتھر کا کام ہوا ہے اسی لیے اسے وائٹ سٹون سٹی کا نام بھی دیا گیا۔

 مالدووا کی آزادی

اگست 1940 میں روس نے اسے اپنی جمہوریہ بنا لیا تھا اور 1990 میں اس نے روس سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا اور مارچ 1992 میں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔

مشہور شہر گلائی، چشی ناؤ، لاسی
آبادی, 33 لاکھ سے زائد ہے 
رقبه 33846 مربع کلومیٹر

مشہور صنعتیں: شوگر ملیں،  ٹریکٹر سازی، الیکٹرانکس کا سامان، ٹیلی ویژن ریڈیو بنانا ۔

مشہور زرعی پیداوار : پھل سبزیاں سورج مکھی، تمباکو گندم

مشہور معدنیات لوہا کوئلہ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post