History of Georgia in Urdu

History of Georgia in Urdu
 

جمہوریہ جارجیا

آج سے 33 صدیاں پہلے جب قفکاز میں بسنے والے کچھ خانہ بدوشوں نے بلیک سی سے لے کر آج کے مغربی جورجیا تک ایک سلطنت قائم کی اس سلطنت کو دنیا دو ناموں سے جانتی ہے اس سلطنت کا ایک نام کولچی تھا جبکہ مقامی زبان میں اسے اگریسی سلطنت بھی کہا جاتا تھا۔
چھٹی صدی قبل مسیح تک یہاں بسنے والے باسیوں کو کولچین کہا جاتا تھا اسی عرصے میں یونانیوں کے ادھر سے گزر ہونے لگے ساحلوں کے پاس قبائلی آبادی بڑھنے لگی اور تجارت شروع ہو گئی۔
رومیوں اور یونانیوں کے دور حکومت میں اس ریاست کے رقبے میں مزید اضافہ ہوا اور نیا نام کنگڈم آف  طبلیسی رکھا گیا۔ 580 عیسوی تک یہ سلطنت قائم و دائم رہی پھر بازنطینیوں ساسانیوں نے مختلف حصوں میں اس خطے کو تقسیم کر لیا۔ بازنوی سلطنت کا خاتمہ 786 عیسوی میں ہوا اور الخازیہ کا وجود قائم ہوا۔
1008 عیسوی میں پہلی بار کنگڈم آف جارجیا کا قیام عمل میں آیا۔

محققین کے نزدیک روسی اپنی زبان روسی میں اس خطے کو گورزیا کہا کرتے تھے لیکن ترک اقوام کے اس خطے میں داخلے سے یہ نام بگڑ کر جورجیا ہو گیا۔
کئی لوگ صدیاں پہلے اس خطے میں حکمرانی کرنے والے بادشاہ جارج کے نام پر بھی اس ملک کے نام کو منسوب کرتے ہیں۔

جارجیا کی سرحدیں شمال اور جنوب مشرق میں روس، آذر بائیجان اور آرمینیا، جنوب میں ترکی اور مغرب میں بحیرہ اسود سے ملتی ہیں۔
اس عیسائی سلطنت پر تیسری اور چوتھی صدی عیسوی میں ایرانی بادشاہوں کی حکومت تھی ۔ 12 ستمبر 1801 یعنی 19ویں صدی کا ابھی آغاز ہی تھا کہ جورجیا کے مسلم حکمران اپنی ناہلیوں کی وجہ سے عوام کے دلوں سے اپنی قدر کھونے لگے مختلف تنظیموں نے حکمرانوں پر دھاوے بولنے شروع کر دیے اور اسی عرصے میں جارجیا پر روس نے قبضہ کرلیا۔

روس کا جارجیا پر قبضہ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے تک رہا۔
1905 میں دنیا کے بیشتر ممالک میں آنے والے انقلاب نے جارجیوں کو بھی اکسایا جارجیوں کی ایک تہائی سے زیادہ عرصے کی کوششیں اس وقت رنگ لے آئیں جب 26 مئی 1918 کو جارجیا کو روسی سلطنت سے آزادی نصیب ہوئی۔
تین سال بعد یعنی 1921 میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے بعد روسی افواج نے ایک دفعہ پھر سے جورجیا پر قبضہ کر لیا 9 اپریل 1971 کو جورجیا نے سوویت یونین سے الحدگی کا اعلان کر دیا۔

 25 دسمبر 1991 کو جارجیا کی آزادی کو دنیا کے بیشتر ممالک تسلیم کر چکے تھے۔

جمہوریہ جارجیا نے جولائی 1992 میں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔

جمہوریہ جارجیا کا دار الحکومت طبلیسی ہے۔

مشہور شہروں میں طبلیسی ادر درگیٹی, کھونی، کھارا گلی، سیناکی اور مرٹ دلی شامل ہیں۔

آبادی، 3700000 لاکھ سے اوپر ہے۔

رقبه,69700 مربع کلومیٹر

معدنیات،  سونا کونکہ لوہا۔

مشہور صنعتیں :۔ کاریں بنانا دھاتی سامان۔

مشہور زرعی پیداوار پھل سبزیاں، تمباکو چائے گندم ریشم ۔

مذہب عیسائیت

Post a Comment

Previous Post Next Post