Chechnya history in Urdu

Chechnya history in Urdu
 

اسلامی جمہوریہ چیچنیا

اسلامی جمہوریہ چیچنیا دیو مالائی پہاڑی سلسلے کوہ قاف کے شمال میں واقع ہے۔ تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ چیچن حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ ان کے بقول طوفان نوح علیہ  السلام کے وقت نوح علیہ السلام کی کشتی کاکیشا کے پہاڑیوں پر ٹھہری تھی ۔ چیچنیز کی زبان دنیا کی قدیم ترین زبان ہے جو دنیا کے کسی اور حصے میں نہیں بولی جاتی یہ زبان تصویری شکل میں لکھی جاتی ہے۔
چیچنیا میں پہاڑیوں پر بڑی تعداد میں جنگلات پائے جاتے ہیں۔ جنگلات میں پائے جانے والے درختوں میں خاص طور پر شاہ بلوط کے درخت شامل ہیں۔
اس علاقے میں بہت سی خوبصورت جھیلیں بھی موجود ہیں، جگہ جگہ آبی ذخائر موجود ہیں۔
بجلی مفت مہیا کی جاتی ہے بجلی کی پیداوار اس کی طلب سے کہیں زیادہ ہے۔
یہاں اعلیٰ نسل کے گھوڑے بھی پالے جاتے ہیں۔ بھیڑوں کی افزائش کر کے بہت سے لوگ روزی کماتے ہیں ۔ جنگلی جانوروں میں ریچھ لومڑ اور سرخ ہرن کی کثرت ہے۔
معدنی تیل کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں۔ معیشت کا زیادہ تر انحصار تیل پر ہے۔ زیادہ تر تیل دار الحکومت گزورنی کے سنزاے درمیانی علاقہ سے نکالا جاتا ہے۔ اس علاقہ میں موجود آئل فیلڈز سے حاصل ہونے والے تیل سے سابقہ سوویت یونین کی ضروریات کا ایک حصہ پورا ہوتا تھا۔ زیادہ تر ریفائنریاں گروزنی میں ہیں ۔

چیچنیا   کبھی بھی روس کا حصہ نہیں رہا بلکہ روس نے اس پر اپنا غاصبانہ قبضہ کیا ہوا تھا ۔ یکم نومبر 1991 کو اسلامی جمہوریہ چیچنیا نے آزادی حاصل کی۔
سابق جنرل جوہر داؤدوف نے قرآن پاک پر صدارت کا حلف اٹھایا کہ وہ اپنے دین اور اپنی زمین کی حفاظت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ابھی تک کسی بھی ملک نے اسلامیہ جمہوریہ چیچینا کو تسلیم نہیں کیا۔ دسمبر 1994 میں روس کے صدر بوسن یلسن کے حکم سے چیچنیا پر روسی افواج نے حملہ کر دیا اور چیچنیا کے مسلمان اپنے بہادر اور دلیر صدر سابقہ کراٹے چیمپین پائلٹ اور جنرل جو ہرداؤروف کی قیادت میں اپنی آزادی کا دفاع کرنے میں مصروف رہیں اور بڑی بے جگری سے لڑتے رہے۔

دار الحکومت گروزنی

مشہور شہر گروزنی، سنزا

آبادی 15 لاکھ کے قریب ہے

رقبه 7450 مربع میل ہے

مذہب اسلام

مشہور معد نیات: تیل، کوئلہ، قدرتی گیس

مشہور زرعی پیداوار : گندم، مکئی سیب، انگور تمباکو اور سورج مکھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post