مشرقی یورپ کا خوبصورت ملک: بیلاروس
بیلاروس، جو مشرقی یورپ میں واقع ہے، دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں آلو کی تین سو سے زائد مختلف اقسام کاشت کی جا چکی ہیں۔ یہ ملک یورپ کے سب سے صاف ستھرے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔
بیلاروس کا تعارف
بیلاروس کا مکمل اور سرکاری نام "ریپبلک آف بیلاروس" ہے۔ 207,560 مربع کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ، یہ دنیا کا 84 واں اور یورپ کا 13 واں بڑا ملک ہے۔ بیلاروس سطح سمندر سے 525 فیٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے معروف ہے۔
بیلاروس کی سرحدیں
بیلاروس کی سرحدیں مشرق اور شمال مشرق میں روس، جنوب میں یوکرائن، مغرب میں پولینڈ، اور شمال مغرب میں لیتھوانیا اور لیٹویا سے ملتی ہیں۔ اس کی جغرافیائی پوزیشن اسے یورپ کے اہم ترین ممالک میں شامل کرتی ہے۔
دارالحکومت: منسک
بیلاروس کا دارالحکومت منسک ہے، جو نہ صرف ملک کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ اس کا تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی مرکز بھی ہے۔ منسک کا رقبہ 348.8 مربع کلومیٹر ہے اور یہ سطح سمندر سے 920 فیٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ منسک کی آبادی تقریباً بیس لاکھ ہے، جو بیلاروس کی کل آبادی کا ایک اہم حصہ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے، بیلاروس دنیا کا 96 واں اور یورپ کا 20 واں بڑا ملک ہے۔
بیلاروس کی سرکاری زبانیں
بیلاروس کی سرکاری زبانیں بیلاروشین اور روسی ہیں۔ ان زبانوں کے علاوہ، یہاں پر پولش، یوکرائنی اور کچھ دیگر زبانیں بھی بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔
بیلاروس کی آزادی
بیلاروس نے 30 دسمبر 1922 کو روس سے الحاق کیا تھا اور اس کا حصہ بن گیا تھا۔ تاہم، 1991 میں بیلاروس نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس سے آزادی حاصل کی۔ اس کے بعد دارالحکومت منسک کو ملک کا اہم سیاسی اور انتظامی مرکز بنا دیا گیا۔
مشہور شہر
منسک •
گومل •
بریسٹ •
بٹسک •
بیلاروس کی معیشت
مشہور صنعتیں
چمڑے کی مصنوعات •
کھاد •
سیمنٹ کے کارخانے •
ٹریکٹر سازی •
کمپیوٹر سازی •
مشہور زرعی پیداوار
سبزیاں •
سورج مکھی •
Post a Comment